پاکستان کی پہلی قانون سازاسمبلی مےں دوخواتےن شامل ہوئیں

پاکستان کی پہلی قانون سازاسمبلی مےں دوخواتےن شامل ہوئیں

لاہور(انویسٹی گیشن سیل ) پاکستان کی پہلی 66رکنی قانون ساز اسمبلی میں دو خواتین بیگم شائستہ اکرام اللہ اور بیگم جہاں آراءشاہنواز شامل تھیں۔ جبکہ 80ارکان پر مشتمل دوسری قانون ساز اسمبلی میں کوئی ایک بھی خاتون رکن نہ رہی۔ مسز جہانزیب علی جینیفر موسیٰ قاضی ملک کی پہلی غیر ملکی یا دوہری شہریت رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی تھیں۔ جبکہ ڈاکٹر مسز اشرف خاتون عباسی ملک کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر تھیں۔ جو 1972میں اس عہدے پر فائز ہوئیں۔ صائمہ عثمان ملک کی پہلی خاتون سینیٹر تھیں۔ زبیدہ جلال واحد خاتون ہیں جو بلوچستان سے جنرل نشست پر منتخب ہوئیں۔

مزید : صفحہ آخر