بےگم نسےم ولی خان جنرل سےٹ پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون

بےگم نسےم ولی خان جنرل سےٹ پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(انویسٹی گیشن سیل )بیگم نسیم ولی خان ملک میں جنرل سیٹ پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں لیکن انہوں نے حلف نہ اٹھایا ۔خیبر پی کے میں جنرل سیٹ پر منتخب ہونے والی وہ اب تک کی واحد خاتون ہیں۔ البتہ بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھانے والی پہلی خاتون کا اعزازبیگم عابدہ حسین کے پاس ہے۔ محمد خان جونیجو پہلے وزیر اعظم تھے جنہوں نے اپنی کابینہ میں پہلی بار دوخواتین بیگم کلثوم سیف اللہ اور بیگم افسر رضاقزلباش کو شامل کیا ۔ جونیجو نے بیگم ریحانہ علیم مشہدی اور ڈاکٹر نو ر جہاں پانیزئی کو وزیر مملکت تعینات کیا۔ جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مسلم دینا کی پہلی خاتون سپیکر کا اعزاز رکھتی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -