پیپلز پارٹی انتخابات پنجاب نے انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیدی ،صوبائی حکومت کی کارکردگی بارے وائٹ پیپر کی تیاری شروع

پیپلز پارٹی انتخابات پنجاب نے انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیدی ...

لاہور (شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر کی تیاری بھی شروع کردی ہے اور اس وائٹ پیپر میں پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی مختلف سکیموں اور عدم سہولیات ‘ پی آئی سی میں مریضوں کی ہلاکت‘ کھانسی کے ناقص شربت سے ہلاکتیں‘ ڈینگی سے ہلاکتیں‘ پنجاب کا اوور ڈرافٹ ‘ فوڈ سٹیمپ سکیم‘ سستی روٹی سکیم ‘ دانش سکول‘ آشیانہ سکیم ‘ لیپ ٹاپ سکیم ‘ گرین ٹریکٹر سکیم ‘ ےوتھ فیسٹول اور حالیہ میٹروبس جیسے بڑے منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے ذمہ دار زرائع نے پاکستان کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے پنجاب حکومت سے الگ ہونے کے بعد سے ہی ایک شیڈو پنجاب کابینہ تشکیل دیدی گئی تھی اور اس شیڈو کابینہ میں شامل وزراءکی ےہ ڈےوٹی لگائی گئی تھی کہ وہ پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی سکیموں اور عدم سہولیات کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پر مشتمل وائٹ پیپر کی تیاری شروع کریں تاکہ انتخابی مہم کے دوران پنجاب کے عوام کو ےہ بتایا جا سکے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کیا کام کئے گئے ہیں اور کہاں کہاں پر مزید کام ہونا ابھی باقی ہیں اور مرکز سے این ایف سی اےوارڈ کی مد میں ملنے والے اضافی اربوں روپے کے بارے میں بھی پوچھا جائے کہ اس رقم سے پنجاب کے عوام کے لئے کیا نئے منصوبے شروع کئے گئے تھے جبکہ جنوبی پنجاب میں پانچ سالوں کے دوران کتنا بجٹ خرچ کیا گیا اس وائٹ پیپر میں اس بات کا بھی مکمل طور پر احاطہ کیا جائے گا اور اس وائٹ پیپر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے مرکز میں ان پانچ سالوں میں جو کام کئے ہیں انکا بھی تقابلی جائزہ کیا جائےگا۔

حکومتی عملی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...