شہناز شریف کا دہشتگردوں سے تعلق ثابت ہو چکا وزارت اعلیٰکے اہل نہیں رہے ، منظور وٹو

شہناز شریف کا دہشتگردوں سے تعلق ثابت ہو چکا وزارت اعلیٰکے اہل نہیں رہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر کشمیر و صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ 11 مارچ کو پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا ایران گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے، شہباز شریف کا دہشت گردوں سے تعلق ثابت ہوچکا ہے، وزارت اعلیٰ کے اہل نہیں رہے، فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، دہشت گرد پنجاب حکومت کی محفوظ پناہ اور سرپرستی میں اپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، پنجاب سے کراچی اور کوئٹہ جاکر معصوم انسانوں کی جانیں لینے اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں، اگر پنجاب کومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی جاری رکھی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کارروائی نہ کی تو پھر وفاق اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور ہوگا اور بلاامتیاز سخت کارروائی کرکے انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، شہید بھٹو جیسی عہد ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں، اگر انہیں شہید نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ہی نہیں پورے خطے اور عالم اسلام کی صورتحال بہت مختلف ہوتی۔ وہ وفد میں علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ ریاض حسین رضوی، شاکر حسین نقوی، علامہ عمران عباس مظاہری، علامہ منور عباس علوی ،علامہ کرامت علی مشکی، سید ظہیر حیدر زیدی، علامہ صبیح حیدر شیرازی، مولانا منتظر مہدی، سید سہیل زیدی، قیصر عباس، علامہ مظہر حسین نقوی اور سید شہزاد زیدی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جبکہ وفد نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب منیر احمد خان، سیکرٹری اطلاات و نشریات پیپلز پارٹی پنجاب، بیرسٹر راجہ عامر خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمر شریف بخاری، صدر پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ پرویز رفیق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میاں منظوروٹو نے کہا کہ ن لیگ نے ایسی انتہا پسند تنظیموں سے انتخابی اتحاد کرلیا ہے جنہیں ان کی مذموم سرگرمیوں کے باعث کالعدم کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سے مک مکا کرکے بھکر سے بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے شہباز شریف ایک عرصہ سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اس امر کے ٹھوس شواہد سامنے آچکے ہیں کہ دہشت گرد پنجاب حکومت کی محفوظ پناہ اور سرپرستی میںاپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پنجاب سے کراچی اور کوئٹہ جاکر معصوم انسانوں کی جانیں لینے اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ منظوروٹو نے کہا کہ کالعدم انتہا پسند تنظیمیں برملا کہتی ہیں کہ شہباز شریف ان کی بدولت وزارت اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور لاءاینڈ آڈر برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں دخل اندازی پسند نہیں کرتی لیکن یہ افسوس کا مقام ہے کہ جب کوئی صوبائی حکومت خود ایسے عناصر کی سرپرستی کرے تو پھر ان کے خلاف کارروائی اور عوامکی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں منظور وٹو نے کہا کہ عالمی دباﺅ رد کرکےخ صدر مملکت آصف زرداری نے گوادر پورٹ آپریشن چین کے حوالے کرنے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر معاہدہ کرکے اپنی بصیرت، دانش اور دور اندیشی جرا¿ت کا ثبوت دیا ہے اور عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے خود کوشہید بھٹو کی فکر اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا حقیقی وارث ثابت کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 مارچ کو پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا ایران گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ منظور احمد وٹو نے کہا کہ ن لیگ غیر جمہوری سوچ، سطحی طرز عمل، مفادات کی سیاست، کرپشن اور ناقص پالیسیوں، ناکام منصوبوں کے باعث عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو رہی ہے، جبکہ انسانیت، پاکستان، اور عوام دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ کے باعث شدید عوامی ردعمل کا سامنا کررہی ہے۔
منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -