مسلم لیگ ن کی قیادت پر غیر متزلزل اعتما دہے، دوست محمد کھوسہ

مسلم لیگ ن کی قیادت پر غیر متزلزل اعتما دہے، دوست محمد کھوسہ

لاہور (جنرل رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں اور پارٹی پالیسیوں سے اختلاف پر مبنی ان بیانات پر معذرت خواہ ہیں جوکہ ماضی میں ان کی طرف سے شائع ہوتے رہے ہیں- ایک بیان میں دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میرے لئے اپنے خاندان کی طرح ہے اور خاندان کے بڑے چھوٹوں کی غلطیوں سے ہمیشہ درگزر کرتے ہیں - مجھے امید ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما جو میرے بڑے ہیں میری اس معذرت کو قبول کریں گے - انہوںنے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ان فلاحی اقدامات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جو وہ تعلیم، صحت ، ٹرانسپورٹ اور روز گار سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں کر رہے ہیں - انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے جن ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی -

دوست کھوسہ

مزید : صفحہ آخر