امریکی صدرباراک اوباما ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے

امریکی صدرباراک اوباما ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر باراک اوباما رواں سال ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے ۔ اوباما اپنے دورے کے دوران جی 20 سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے اور اس سے قبل جون میں شمالی آئرلینڈ میں منعقد ہونے والی جی ایٹ سربراہی کانفرنس کے موقع پر صدر ولادی میرپوٹن سے ملاقات کریںگے ۔وائٹ ہاﺅس نے دونوں رہنماﺅں کی ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد اس امر کا اعلان کیا ۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے شام کی صورتحال اور بگڑتے ہوئے روس امریکہ تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید : عالمی منظر