جماعت اسلامی کی محمود آفریدی کے قتل پر شدید مذمت

جماعت اسلامی کی محمود آفریدی کے قتل پر شدید مذمت

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی نے قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر صحافی محمود آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ محمود آفریدی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہاکہ ایک ہفتہ میں دو صحافیوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے جو کہ حکومت کی ناکامی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر