سید منور حسن5 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

سید منور حسن5 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن ترکی کے پانچ روزہ دورے پر (انقرہ) ترکی پہنچ گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال اور شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر عبدالغفار عزیز بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ سید منورحسن نے ترکی کے سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان مرحوم کی یاد میں منعقدہ سمپوزیم میں شرکت اور خطاب کیا۔ سید منورحسن نے ترکی روانگی سے قبل چوہدری محمد اسلم سلیمی کو جماعت اسلامی پاکستان کا قائم مقام امیر مقرر کیاہے ۔
منور حسن

مزید :

صفحہ آخر -