ماجدہ زیدی کو مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کا جنرل سےکرٹری مقرر کر دیا گیا

ماجدہ زیدی کو مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کا جنرل سےکرٹری مقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر اور نائب وزیراعظم پاکستان چودھری پرویز الٰہی نے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ماجدہ زیدی کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری ظہیر الدین خاں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ ماجدہ زیدی کو ان کی پارٹی کے لئے خدمات پر یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ ماجدہ زیدی نے گزشتہ روز مسلم لیگ ہاﺅس میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -