پنجاب حکومت نے شعبہ تعلےم کو ہمےشہ اولےت دی ہے، مرےم نواز

پنجاب حکومت نے شعبہ تعلےم کو ہمےشہ اولےت دی ہے، مرےم نواز

لاہور (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اس لئے ضروری ہے کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ تعلیم میں بھی گہری دلچسپی لیں اور کارہائے نمایاں سرانجام دے کر ملک کا نام روشن کریں-وہ یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپرروڈ لاہور کے سالانہ مینا بازار کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں-مینا بازار میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی-مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے -تاریخ شاہد ہے کہ ان اقوام نے ترقی کی زیادہ منازل طے کیں جس کے باصلاحیت نوجوان زیور تعلیم سے آراستہ تھے- انہوں نے کہا کہ نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی نہایت ضروری ہیں کیونکہ ان کے ذریعے طلبا کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم کو ہمیشہ اولیت دی ہے اس کی تعلیم دوستی کا نمایاں ثبوت دانش سکولوں کا قیام اور دیگرتعلیمی منصوبے ہیں جن کے ثمرات سے آج ہزاروں بچے مستفید ہورہے ہیں - انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گے اورہم اپنے قائدین کی قیادت میں اپنے پیارے وطن کو قائد اعظم ؒ کے ویژن کے مطابق ترقی یافتہ بنائیں گے-قبل ازیں کالج پہنچنے پر پرنسپل فرزانہ شاہین نے ان کا استقبال کیا-مریم نواز شریف نے فن فیئر کے موقع پر لگائے گئے 35سٹالوں کا دورہ کیا-انہوں نے کھانے پینے کی اشیاءکے معیار کو سراہا اور جیولری اور دیگر سٹالوں سے خریداری بھی کی - انہوں نے طالبات کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور انہیں آٹوگراف بھی دیئے-طالبات نے اس موقع پر فینسی ڈریس شو اور خاکے پیش کئے-بعد ازاں طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں-

مزید : صفحہ آخر