کانگو باگی گرپوں کے درمےان خونی تصادم تےس ہلاکتےں متعدد زخمی
گوما (پی پی سی) کانگو میں باغی تحریک مارچ23کے دودھڑوں کے درمیان لڑائی میں کم ازکم23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،باغی دھڑوں کے درمیان یہ جھڑپیں کانگو کے پڑوسی ملک یوگنڈا کی سرحد کے قریب ہوئی ہیں،جھڑپیں گزشتہ دنوں حکومت کے ساتھ ہونے والے ایک امن معاہدے پراختلافات کی وجہ سے شروع ہوئی تھیں۔متنازعہ معاہدے پر ایتھوپیاکے صدرمقام ادیس ابابا میں علاقائی رہنماو¿ں نے دستخط کیے تھے جس میں کانگو کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں سیزفائرپر سمجھوتا ہواتھا۔حکومت کے ساتھ اس معاہدے کے بارے میں باغی تحریک 23 مارچ سے وابستہ باغیوں میں اختلافات موجود تھے۔معاہدے کے مخالف گروپ کا الزام ہے کہ مقامی رہنماو¿ں نے انہیں اعتماد میں لئے بغیر معاہدے پر دستخط کیے ہیںغیر ملکی خبررساںایجنسی کے مطابق ایم 23 میں دھڑہ بندی اور تازہ جھڑپوں کے بعد اس باغی گروپ کے کانگو حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق ان جھڑپوں کے باعث قریب 4 ہزار سویلین یوگنڈا جانے پر مجبور ہو گئے ہیں جب کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید لوگوں کے متاثرہ علاقے سے نکلنے کا امکان ہے۔