پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلبہ کو میٹرو بس کی مفت سیر کرانے کا فیصلہ
لاہور (سعید چودھری) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کو میٹرو بس کی مفت سیر کرانے کے لئے انتظامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ مفت سیر کا یہ عمل کل 4 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ہر ضلع کے ڈی سی او کو تین تین بسوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو طلباءو طالبات کو لاہور لائیں گی۔ لاہور میٹروبس کی سیر کے لئے آنے والے طلباءو طالبات کو پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کے دیگر سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹھہرایا جائے گا۔ جبکہ مہمان طلباءو طالبات کو اشیاءخورو نوش کی فراہمی ضلعی حکومت لاہور کی ذمہ داری ہوگی۔ پنجاب بھر کے طالب علموں کو میٹروبس کی مفت سیر کا فیصلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں اور دیگر جماعتوں کے سالانہ امتحانات کی آمد آمد ہے۔ اس حوالے سے طلباءان کے والدین اور اساتذہ میں اس مفت سیر کی ”پیشکش“ پر تحفظات بھی پائے جارہے ہیں۔
مفت سیر