فیصد کشمیری افضل گورو کے جسد خاکی کے کشمیر واپسی کے حامی

فیصد کشمیری افضل گورو کے جسد خاکی کے کشمیر واپسی کے حامی

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں 90فیصد کشمیری محمد افضل گورو کے جسد خاکی کی دلی کی تہاڑ جیل سے کشمیر واپسی کے حامی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے شہرحیدر آباد سے شائع ہونے والے ایک معروف اردو روزنامے ”سیاست“کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے دوران کشمیریوں کی اکثریت 90فیصد نے محمد افضل گور و کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا جبکہ صرف 8فیصد نے اس کے خلاف رائے دی ۔ سروے کے نتائج کے مطابق 2فیصد لوگوںنے اس بارے میں کوئی رائے نہیں دی ۔

 سروے کے نتائج ویب سائیٹ www.siasat.com/node/400387/resultsپر جاری کئے گئے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر