افغانستان ، آسٹریلوی فوج کے فضائی حملے میں دو بچے جاں بحق

افغانستان ، آسٹریلوی فوج کے فضائی حملے میں دو بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل(آن لائن) افغانستان میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ آسٹریلوی فوج نے صوبہ ارزگان میں طالبان کیخلاف فضائی کارروائی کی تاہم غلطی سے دو افغان بچے اس کارروائی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے۔ آسٹریلوی وزارت دفاع نے بھی اس واقع کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔

مزید :

عالمی منظر -