کینیڈا:ہاسپٹل منصوبے میں بدعنوانی کا ملزم ضمانتی مچلکوں پر رہا

کینیڈا:ہاسپٹل منصوبے میں بدعنوانی کا ملزم ضمانتی مچلکوں پر رہا

ٹورنٹو(اے پی اے )مونٹریال سپرہاسپٹل منصوبے میں فراڈ کے الزام میں گرفتار ہونے والے ایک سابق افسر کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔ ہسپتال کے سابق ایگزیکٹو یانئی الباز کو عدالت میں پیش کیا جہاں ان پر ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر لاگت سے تعمیر ہونے والے کینیڈا کے بڑے تعمیراتی منصوبے مک گل یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں بد عنوانی کا الزام باضابطہ طور پر عائد کیا گیا۔ الباز سمیت چار ملزمان کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ جن میں ایس این سی لاولین کے سینئر ایگزیکٹو پیرے دوہیمے اور ریاض بن عیسی، مک گل ہسپتال کے سابق ڈائریکٹر جنرل آرتھر پورٹر اورسرمایہ کار کمپنی کے منتظم جیرمے مورس شامل ہیں۔

تین ملزمان کینیڈا سے باہر ہیں اور انہیں کینیڈا لا کر مقدمہ چلانے کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ ایک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر کے اس کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ الباز بد عنوانی کے مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں الباز کو ایک بدھ کے روز گرفتار کیا گیا عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ ڈالرز کے عوض ضمانت پر رہا کیا۔ الباز نے رہائی سے قبل پچاس ہزار ڈالرز نقد عدالت میں جمع کروائے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ ملزم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کیس میں نامزد دیگر ملزمان اور اس میں شامل کمپنی کے دیگر ملازمین کیساتھ کوئی رابطہ نہ رکھے۔ ملزم کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر جمعے کے دن صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر میں حاضری دیگا۔

مزید : عالمی منظر