روس میں موسم بہار کی آمد کے پہلے دن شدید برف باری

روس میں موسم بہار کی آمد کے پہلے دن شدید برف باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس میں موسم بہار کی آمد کے پہلے دن شدید برف باری نے دارالحکومت ماسکو کو سفید رنگ میں رنگ دیا۔ شہر میں رات گئے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔شدید برف باری کے بعد موسم بہار کے پہلے دن درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ ہزاروں رضا کار سڑکوں ، مکانات اور دیگر جگہوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں دارالحکومت ماسکو میں ٹھنڈ میں اضافے کے ساتھ درجہ حرات منفی 19ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -