مادورو کی طرف سے شاہ ویز کی موت سے متعلق افواہوں کی تردید

مادورو کی طرف سے شاہ ویز کی موت سے متعلق افواہوں کی تردید

وینزویلا(آئی اےم آئی )وینزویلا کے نائب صدر نکولاس مادورو نے صدر ہوگو شاہویز کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ مادورو کے مطابق صدر چاویز ہسپتال میں زندگی کے لیے لڑ رہے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ مادورو نے ایسی افواہیں پھیلانے کا الزام ہسپانوی اخبار اے بی سی اور کولمبیا کے کاراکول نامی ریڈیو اسٹیشن پر عائد کیا ہے۔ ہوگوشاہویز نے پچھلے تین ماہ سے عوام سے براہ راست کسی قسم کا کوئی رابطہ یا خطاب نہیں کیا ہے۔ ملکی حکومت کی جانب سے 15 فروری کو صدر چاویز کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ چند تصاویر جاری کی گئیں تھیں، جن میں وہ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے تین روز بعد وہ اپنے وطن واپس پہنچے، جہاں انہیں فوجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر