شہےد کشمےری اپنے مطالبے پر ڈٹے رہےں‘ سےد علی گےلانی

شہےد کشمےری اپنے مطالبے پر ڈٹے رہےں‘ سےد علی گےلانی

سرینگر (اے پی پی) بزرگ کشمےر ی حرےت رہنما سےد علی گےلانی نے لوگوں پر زور دےا ہے کہ وہ

افضل گور و کے جسد خاکی کی واپسی کے لےے اپنے مطالبے پر ڈٹے رہےں ۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق دہلی مےں نظربندی سے رہائی کے بعد شوپےان کے اےک عوامی جلسے سے ٹےلےفون پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہےد افضل گورو کو پھانسی دےنا بھارتی حکمرانوں کی اےک بزدلانہ اور ظالمانہ کارروائی ہے جس سے بھارت کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کی قلعی کھل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ شہداءکی قربانےوں کو ےاد رکھےں ۔سےد علی گےلانی نے کہا کہ ہمےں شہداءکے بہائے ہوئے خون کو نہےں بھلانا چاہےے اور حصول مقصد کے لےے اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہےے۔ انہوں لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں پرزور دےا کہ وہ تحرےک آزادی کا مکمل ساتھ دےںاور بھارتی غلامی کے خلاف اورمقبوضہ کشمےر کی مکمل آزادی تک پرامن احتجاج جاری رکھےں۔

 سےد علی گےلانی نے بھارتی حکمرانوں سے مطالبہ کےا کہ ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمےر کو کشمےرےوں کی خواہشا ت کے مطابق حل کرےں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جلد ےا بدےر کشمےرےوں کے مطالبے کو تسلےم کرنا ہوگا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...