فرانس میں ڈیزائنر ڈائر کے تیار کردہ موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش

فرانس میں ڈیزائنر ڈائر کے تیار کردہ موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش

ماڈلز کی نیلے اور سفید ریمپ پر واک

پیرس (اے پی پی) فرانس میں ڈیزائنر ڈائر کے تیار کردہ موسم بہار کے ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔ موسم بہار کے روایتی ملبوسات کی نمائش میں ماڈلز کے دلفریب جلوے دیکھنے میں آئے۔کیٹ واک کیلئے سرخ کی بجائے نیلے اور سفید رنگ کے ریمپ نے ماحول کو خوشگوار بنادیا ۔ خوشبوﺅں کے شہر پیرس میں فیشن شو کے دوران ڈریس ڈیزائنر ڈائر نے موسم بہار کولیکشن میں روایتی لباس کو جدید انداز میں پیش کیا۔ ملبوسات کی نمائش میں خوبصورت ماڈلز کے تصور کو خوابوں کی دنیا سے جوڑنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے ریمپ کیلئے رنگ سرخ یا کوئی دوسرا ہونے کی بجائے سفید اور نیلا رکھا گیا ۔ اس طرح ماڈلز نے سفید ریمپ پر اپنی دلکش اداﺅں سے واک کرکے شرکاءکیلئے خوابوں کی دنیا سجا دی۔ ڈائر کی کولیکشن میں ماضی اورجدید دور کے اچھوتے انداز کو اپنایا گیا تھا۔

 واک دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ فیشن شو میں سفید ریمپ پرماڈلز کی دلفریب واک نے ایونٹ کو یاد گار بنادیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...