مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کے حملے میںدو پولیس اہلکار ہلاک
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے قصبے ہندواڑہ میںآج نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انڈین ریزروپولیس فورس کے دوکانسٹیبل سنتوش کمار اور آزاد چند شدید زخمی ہو گئے ۔دونوں پولیس اہلکار قصبے میں معمول کی ڈیوٹی پر تھے ۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا ۔واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔