جنوبی افریقا میں گدھے کے گوشت کے استعمال کا انکشاف

جنوبی افریقا میں گدھے کے گوشت کے استعمال کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاو ن(آن لائن )یورپ میں گھوڑے کے گوشت کے اسکینڈل کا شور جنوبی افریقا تک جا پہنچا ہے اور یہاں کھانے کی اشیا میں گدھے کے گوشت کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سامنے آیا کیپ ٹاو ن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق میں۔جس میں بازار میں فروخت ہونے والی مختلف چیزوں کا معائنہ اور اس میں استعمال کیے گئے گوشت کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق میں سامنے آیا کہ بازار میں فروخت کیے جانے والے برگر ،پیٹس اور دیگر اشیا میں بکرے اور بھینس کے علاوہ گدھے کا گوشت بھی استعمال کیا گیا ہے۔اس حقیقت کے سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا میں عوام اور گوشت کے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

مزید :

عالمی منظر -