پاکستان اور جنوبی افریقہ آج فائنل ٹی ٹونٹی میں مد مقابل ہونگے

پاکستان اور جنوبی افریقہ آج فائنل ٹی ٹونٹی میں مد مقابل ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنچورین (نیٹ نیوز ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 5 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ اس سے قبل کھیلا جانے والا پہلا ٹوئنٹی20 میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا ۔ دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے جبکہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت فف ڈوپلیسس کریں گے ۔ ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز بھی کھیلی جائے گی تاہم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے قومی ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہو جائے گا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ تیسرا ایک روزہ میچ 17 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا ایک روزہ میچ 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔