پی سی بی کامقامی سطح پر تیار ہونےوالی کوکا بورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ

پی سی بی کامقامی سطح پر تیار ہونےوالی کوکا بورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ

لاہور ( آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اخراجات کم کرنے کے لئے مستقبل میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی کوکا بورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حالیہ قائد اعظم ٹرافی میں آسٹریلیا سے کوکا بورا گیندیں منگوائیں جو بورڈ کو ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث بہت مہنگی پڑیں۔ بورڈ کے قائد اعظم ٹرافی پر تخمینے سے15 فیصدزائد اخراجات ہوئے جس کے باعث بورڈ حکام نے مستقبل میں کوکا براگیند کے معیار کے قریب ترین مقامی سطح پر تیار ہونے والی گیندوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے لئے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے بڑے ادارے سے بات چیت کی جائے گی ۔ یہ ادارہ پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو سپانسر کررہا ہے ۔ بورڈ کو ایک کوکا بوراگیند 12ہزار روپے میں پڑتی ہے جبکہ مقامی کمپنی اس معیار کی گیند4ہزار روپے میں تیار کرکے فراہم کرے گی ۔ کوکابورا گیندوں کی درآمد میں لاکھوں روپے کے گھپلے ہوئے تھے ۔ بورڈ حکام نے درجہ روم کو کا بورا گیندیں درآمد کرکے درجہ اول کے نرخ کے بل بنا کر بورد کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا تھا جس کی تحقیقات سرد خانے کی نذر ہوچکی ہےں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی