پی سی بی نے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 5 مارچ سے شروع ہوگا‘ ٹورنامنٹ میں شامل 14ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایک روزہ ٹورنامنٹ میں گروپ اے میں کراچی ڈولفنز‘ حیدرآباد ہاکس‘ سیالکوٹ سٹالینز‘ لاہور ایگلز‘ کوئٹہ بیئرز‘ بہاولپور ڈریگن اور ملتان ٹائیگرز جبکہ گروپ بی میں لاہور لائنز‘ کراچی زیبراز‘ راولپنڈی ریمز‘ اسلام آباد لیپرڈز‘ پشاور پینتھرز‘ ایبٹ آباد فالکنز اور فیصل آباد وولفرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جبکہ فائنل 23 مارچ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔