قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کے پیش نظر مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ

قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ کے پیش نظر مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ

لاہور ( آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی حالیہ ناقص بیٹنگ کے پیش نظر مستقبل بیٹنگ کوچ کے تقرر کا اصولی فیصلہ کرلیا ، بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنزانتخاب عالم کو بیٹنگ کوچ کے تقرر کے لئے انضمام الحق سمیت سابق کرکٹرز سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا گیا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ذکاءاشرف قومی ٹیم کی حالیہ ناقص بیٹنگ سے بہت پریشان ہیں اور آئندہ ورلڈ کپ کومدنظر رکھ کر مستقبل بیٹنگ کوچ کے تقرر کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے ۔ آئندہ ورلڈ کپ بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی تیز اور گرین وکٹوں پر ہونا ہے جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایسی یہ مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہوچکا ہے ۔ ذکاءاشرف نے انتخاب عالم کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا ہے کہ وہ بورڈ کی اولین ترجیح انضمام الحق سے گفت و شنید کریں اور انضمام الحق راضہ نہ ہوں تو دیگر کرکٹرز معین خان ، ظہیر عباس ، باسط علی، عامر سہیل اور آصف مجتبیٰ سے بات چیت کی جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی