ڈیوڈ فیرر نے اکاپولو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ڈیوڈ فیرر نے اکاپولو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

میکسیکوسٹی،دبئی(آن لائن) دفاعی چیمپئن ڈیوڈ فیرر نے میکسیکو میں ہونیوالے اکاپولو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہسپانوی سٹار ڈیوڈ فیرر نے اطالوی حریف فیبیو فوگنینی کو تین سیٹس میں آو¿ٹ کلاس کیا۔ فیرر کی فتح کا اسکور چھ تین ، چھ سات اور چھ ایک رہا۔اس شاندار فتح کے بعد ڈیوڈ فیرر نے چوتھی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیٹ پکی کی جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن رافیل نڈال یا نکولس المیگرو سے ہو گا۔دوسری جانب عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈیچ دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ جاری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے سنگلز سیمی فائنل میں تین بار کے چیمپئن سربین سٹار نوواک جوکووچ نے ارجنٹائنی حریف یون مارٹن ڈیل پوٹرو کے خلاف شاندار مقابلہ کیا۔ جارحانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے جوکووچ کو چھ تین اور سات چھ سے کامیابی ملی۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹومس برڈیچ سے ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سابق ورلڈ نمبر ون سوئس سٹار روجر فیڈرر کو ٹومس برڈیچ سے سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا ہوا۔ چیک کے کھلاڑی کو تین چھ ، سات چھ اور چھ چار سے فتح حاصل ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...