اذلان شاہ کپ،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

اذلان شاہ کپ،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

لاہور(آئی اےن پی) اذلان شاہ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہو گیا۔ قومی اسکواڈ ایونٹ میں شرکت کے لئے چھ مارچ کو روانہ ہو گا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میںمنیجر کم چیف کوچ کی زیرنگرانی تین ہفتے تک لگائے جانیوالے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ میچ ٹمپرامنٹ بڑھانے کے لئے پریکٹس میچز بھی کرائے گئے۔ فارورڈز کے گول کرنے کے مواقعے ضائع کرنے، پنالٹی کارنرز پر گول اوسط بڑھانے اور دفاع کو مضبوط بنانے سمیت دیگر خامیوں پر قابو پانے کی بھرپور پریکٹس کی گئی۔قومی اسکواڈ کے کپتان محمد عمران کے مطابق اذلان شاہ کپ میں نئے لڑکوں کو آزمانے کا مقصد بینچ سٹرینتھ میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے لئے بہترین ٹیم تیار کی جا سکے۔کپ میں پاکستان، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،بھارت،کوریا اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...