آئی سی سی کا ورلڈ کرکٹ لیگ کےلئے چھ ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان

آئی سی سی کا ورلڈ کرکٹ لیگ کےلئے چھ ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان

دبئی (آئی اےن پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کرکٹ لیگ کے پانچویں مرحلے کےلئے چھ ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان کر دیا ۔ آئی سی سی کے اعلامئے کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ کا آغاز 6 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ پانچویں مرحلے کے ابتدائی میچ میں افغانستان کی ٹیم سکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہو گی، افغانستان کو ایونٹ میں ٹاپ دو ٹیموں میں شامل رہنے کےلئے اس میچ میں ہر حال میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 18 اور 20 مارچ کو آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ دو بہترین ٹیمیں 2015ءمیں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، میگا ایونٹ مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کے مطابق محمد نبی افغانستان، گورڈن ڈرومونڈ سکاٹ لینڈ، کولنز اوبویا کینیا، رضوان چیمہ کینیڈا، خرم خان متحدہ عرب امارات اور ولیم پورٹر فیلڈ آئرلینڈ کی قیادت کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...