فارمولا ون پریکٹس،فرانس کے رومین گروسجین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

فارمولا ون پریکٹس،فرانس کے رومین گروسجین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

بارسلونا(آن لائن) فرانس کے رومین گروسجین نے فارمولا ون ٹیسٹنگ پریکٹس کے دوسرے روز پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔بارسلونا میں ہونیوالی فارمولا ون ٹیسٹنگ پریکٹس کے دوسرے روز شدید بارش اور سرد موسم نے مقابلوں کو اور بھی دلچسپ بنا دیا۔ فارمولا ون ٹیسٹنگ میں دنیا بھر کے معروف ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنسز کا سلسلہ جاری رہا۔ لوٹس ٹیم کے رومین گروسجین نے مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ ، بائیس اعشاریہ سات ایک چھ سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ میکلارن ٹیم کے برطانوی ڈرائیور جینسن بٹن کا دوسرا اور پاسٹر مالڈوناڈو کا تیسرا نمبر رہا۔ فارمولہ ون کلینڈر ایئر کا پہلا مقابلہ سترہ مارچ کو میلبورن میں ہو گا جہاں ریڈ بل ٹیم کے جرمن ڈرائیور سیبسٹین ویٹل فارمولہ ون ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...