پرتگال : مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے
پرتگال( ما نیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت لزبن سمیت کئی شہروں میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے معاشی بحران کے خلاف احتجاج کیا۔ لوگوں نے حکومت سے معاشی بحران اور بے روزگاری کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والوں نے یورپی یونین، آئی ایم ایف اور یورپی مرکزی بینک کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ان اداروں نے پرتگال کو 78 ارب ڈالر کی امداد دی جس کے بعد حکومت سے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔