کراچی میں خاتون کو اغواءکی کوشش ، سی سی ٹی وی فوٹیج مقامی میڈیا نے حاصل کر لی

کراچی میں خاتون کو اغواءکی کوشش ، سی سی ٹی وی فوٹیج مقامی میڈیا نے حاصل کر لی
کراچی میں خاتون کو اغواءکی کوشش ، سی سی ٹی وی فوٹیج مقامی میڈیا نے حاصل کر لی

  

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کلفٹن میں واقع شاپنگ سینٹر میں خاتون کے اغواءکی کوشش کی سی سی ٹی وی مقامی میڈیا نے حاصل کرلی ہے  جس میں کلفٹن میں واقع شاپنگ سینٹر میں خاتون کے اغوا کی ناکام کوشش کی پو ری کارروائی موجود ہے۔ویڈیو میں خاتون سمیت 5 افراد کو گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیومیں ملزمان کے پاس اسلحہ بھی نظر آرہا ہے،گاڑی سے کل7افراد کو نکلتے ہو ئے دیکھا گیا ہے،ملزمان کے ہمراہ ایک لڑکی بھی گاڑی سے نکلتی دکھائی دے رہی ہے اور مجموعی طور3خواتین گاڑی سے نکلتے ہو ئے نظر آرہی ہیں۔ناکامی کے بعد ملزمان با آسانی اپنے ساتھیوں کو گاڑی میں بٹھافرار ہو گئے ۔

مزید : کراچی