لاہور میں ایک ہی خاندان کےچار افراد قتل،قاتل پکڑا گیا

لاہور میں ایک ہی خاندان کےچار افراد قتل،قاتل پکڑا گیا
لاہور میں ایک ہی خاندان کےچار افراد قتل،قاتل پکڑا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گرین ٹاون میں ایک ہی خاندان  کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے ۔قتل ہونے والوں میں فیاض، اسکی بیوی عاصمہ ،کمسن بیٹی کشف اور بھابھی فرحت شامل ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے تفتیش شروع کر دی ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہواہے کہ مقتول فیاض کااپنا بھائی ریاض ہی قاتل نکلا اوراُس کی اولاد نہ ہونےکی وجہ سے اُس نےبھائی اور اُس کے خاندان کاخاتمہ کردیاجبکہ جاتے ہوئے پولیس کو چکمہ دینے کے لیے دیوار پر ایک تحریر بھی چھوڑ گیاکہ مقتولین کے ساتھ پرانی دشمنی ہے اور کیس کی پیروی کرنے پر خاندان کے دیگر افراد کو بھی قتل کردیاجائے گا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...