پولیس اور تھانوں پر حملوں میں تحریک طالبان اور تیسری قوت شامل ہے:آئی جی سندھ

پولیس اور تھانوں پر حملوں میں تحریک طالبان اور تیسری قوت شامل ہے:آئی جی سندھ
 پولیس اور تھانوں پر حملوں میں تحریک طالبان اور تیسری قوت شامل ہے:آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس اور تھا نوں پر حملوں میں تحریک طالبا ن اور تیسری قوت شامل ہے۔ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام اور پولیس اہلکاروں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ شہر میں جاری قتل و غارت روکنے کیلئے اب تک لیاری ،مواچھ گوٹھ اور کٹی پہاڑی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جا چکے ہیں جسے مزید معلومات ملنے پر دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔شاہراہوں پر ٹریفک جام میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف موٹر سائیکل سکوڈ تیار کیا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شاہ فیصل تھا نے پر حملے میں تحریک طالبان جلال الدین حقانی گروپ ملوث ہے۔ 

مزید :

کراچی -