کراچی: اپوزیشن جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور شفاف انتخابات کے لئے ٹرین مارچ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میںمتحدہ اپوزیشن جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور شفاف انتخابات کے لئے ٹرین مارچ کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی روانہ ہوگیا ہے ۔ ٹرین مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اگر جمہوریت شفاف انتخابات نہیں کراسکتی تو ایسی جمہوریت قبول نہیں ۔ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹیں غلط بناتا ہے اسی لئے سپریم کورٹ سے جھاڑ پڑتی ہے جب دوبارہ ووٹرلسٹیں بنائی گئیں تو 22 لاکھ غیر رجسٹرڈ ووٹوں کا اندراج ہوایہ کیسا الیکشن کمیشن ہے انتخابات قریب ہیں اورووٹر لسٹیں تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اگربغیر آئین اور قانون کے یرغمالی کہلاتی ہے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاءنے کہا کہ آج نکلنے والا آل پارٹیز ٹرین مارچ چھ تاریخ کو اسلام آباد پہنچ کر الیکشن کمیشن کو اپنی یادداشت جمع کرائے گاانہوں نے کہاکہ پانچ سالوں میں تقریبا ًدس ہزار لوگوں کو کراچی میں قتل کیا جاچکاہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ حکومتی جماعتوں نے عوام پر بہت ظلم ڈھائے ، اگلے الیکشن میں عوام انھیں مسترد کردیں گے۔