فیصلہ کن ٹی20:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 196رنز کا ہدف دے دیا
سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں جنوبی افریقا کوجیتنے کے لئے 196رنز کاہدف دے دیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقرر 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ہیں۔پاکستانی اوپنرز میں ناصر جمشید 13رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے ،احمدشہزاد اور کپتان محمد حفیظ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔احمد شہزاد 51گیندوں پر46رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے۔کپتان محمد حفیظ نے تیزکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65گیندوں پر86رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی اور بعد میں آنے والے کھلاڑی صرف29رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔عمر اکمل 11،شعیب ملک7،کامران اکمل اورعمر گل بالترتیب ایک ،ایک رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے جبکہ شاہدآفریدی 16گیندوں پر ناقابل شکست19رنز بنائے۔