حکمرانوں نے ملک کو ناکام ریاست بنا دیا: فضل الرحمان

حکمرانوں نے ملک کو ناکام ریاست بنا دیا: فضل الرحمان
حکمرانوں نے ملک کو ناکام ریاست بنا دیا: فضل الرحمان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو ایک ناکام ریاست بنا دیا ہے اور قوم اپنے خواب چکنا چور ہونے پر مایوس ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحدوں کے ساتھ مغربی سرحدیں بھی غیرمحفوظ ہوگئیں ہیں۔ ہمارے وہ قبائل جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے تھے انہی پر بمباری کی جارہی ہے لیکن پورے ملک کے عوام قبائلیوں کی پشت پر ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے توانا آواز تاریخ میں پیدانہیں ہوئی، انہوں نے ملک میں صرف روٹی، کپڑا اور مکان کا نہیں بلکہ امریکا مردہ بادکانعرہ بھی لگایاتھا لیکن آج ا±ن کی پارٹی کو کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ امریکا مخالف جماعت ہے، کیا پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا، پیپلز پارٹی نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ ملک میں آج ہر جانب انسانی لاشیں رقص کرتی نظرآرہی ہیں۔

مزید : قومی