بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے،ہلاکتیں 70ہوگئیں ، فوج تعینات

بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے،ہلاکتیں 70ہوگئیں ، فوج تعینات
بنگلہ دیش میں پُرتشدد مظاہرے،ہلاکتیں 70ہوگئیں ، فوج تعینات

  

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی ہے۔تشدد و مظاہروں کو روکنے کیلئے حساس علاقوں میں فوج کوتعینات کردیا گئی ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیرکوسزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دلاورحسین سیدی جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے تیسرے رہنما ہیں جنہیں جنگی جرائم پر سزا سنائی گئی ہے۔اتوارکی صبح شمالی علاقے شاہ جہاں پورمیں 5 ہزار کے قریب مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا ہے انہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ہفتے کی رات کو بھی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 2 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔ادھرامریکا نے بھی شہریوں کی ہلاکت پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت بنگلا دیش پرزوردیا ہے کہ امن قائم کی جائے۔

مزید : بین الاقوامی