کوئی پارٹی اے این پی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں :شیر پاﺅ

کوئی پارٹی اے این پی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں :شیر پاﺅ
 کوئی پارٹی اے این پی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں :شیر پاﺅ

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہنما آفتاب خان شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ اے این پی اور پی پی پی کی پانچ سالہ کارکردگی کی وجہ سے آج کوئی سیاسی پارٹی ان کے ساتھ اتحاد کو تیار نہیں اورلوگ ا±نہیں چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک خیبرپختون خوا کو بے امنی کی آگ میں جلا کر اے این پی آل پارٹیز کانفرنس کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے۔جس پارٹی کا سربراہ پانچ سال تک اپنے گھر نہیں جاسکا وہ پارٹی عوام کی کیا خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور فنڈز کے اجراءپر کڑی نظر رکھنی ہوگی،الیکشن کے لئے ماحول کو ساز گار بنانا الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ 

مزید : مانسہرہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...