پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں آج کان اور سماعت کا عالمی دن منایا گیا

پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں آج کان اور سماعت کا عالمی دن منایا گیا
پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں آج کان اور سماعت کا عالمی دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں آج کان اور سماعت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس دن کا مقصد لوگوں کو کان کی اہمیت اور سماعت کی بیماریوں سے آگاہ رکھنا ہے۔ کان اور سماعت کے عالمی دن کا مقصد عوامی سطح پر آگاہی دینا اور بتانا ہے کہ سننے کی طاقت انسان کے لئے کتنی اہم ہے اور وہ کان کی بیماریوں سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ کان کی بیماریاں منشیات کے استعمال سے بھی لاحق ہو جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق کان کی بیماریوں سے بچنے کیلئے میرج کونسلنگ بھی بہت اہم ہے خاص طورپر فرسٹ کزن میرج سے خاندانوں میں گونگے بہرے بچوں کی پیدائش کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ کان کی غیر ضروری صفائی انتہائی نقصان دہ ہے ، کان کی میل کان کی حفاظت کرتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -