سمارٹ، شفاف ترین موبائل فون تیار

سمارٹ، شفاف ترین موبائل فون تیار
سمارٹ، شفاف ترین موبائل فون تیار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لندن (بیورورپورٹ) سائنسی ایجادات نے دنیا کو حیران کر رکھا ہے۔ آئے روز نت نئی تحقیق اور ایجادات انسانوں کیلئے مفید ثابت ہو رہی ہیں ۔حالیہ تحقیق میں ایک امریکی فرم نے شفاف ترین موبائل فون تیار کرلیا ہے جو ایک عام سمارٹ فون کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صفر اعشاریہ 5 انچ موٹی شیشے کی شفاف ترین سکرین والے اس موبائل فون کا آزمائشی ماڈل تیار کرنے میں فرم کو چھ سال کا عرصہ لگا ۔4 اعشاریہ 3 انچ بڑی سکرین والے اس موبائل فون کا وزن آئی فون فائیو سے 25 فیصد کم ہے جبکہ ایک طرف موجود ٹچ سکرین سے وضع ہونے والی تصاویر کو دونوں اطراف سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ فی الحال آزمائشی طور پر ڈیزائن کیے گئے اس شفاف موبائل کو سال کے آخر تک مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائیگا جس کی قیمت مناسب رکھی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی