رُت بدل گئی، سورج کی چمک نے ٹھنڈکا گھمنڈ توڑ دیا

رُت بدل گئی، سورج کی چمک نے ٹھنڈکا گھمنڈ توڑ دیا
رُت بدل گئی، سورج کی چمک نے ٹھنڈکا گھمنڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں موسم نے کروٹ بدلنا شروع کر دیا ہے۔ بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے تاہم کئی سیاحتی مقامات پر برفباری کے بعد بند ہونے والے راستے اب تک کھولے نہیں جاسکے ہیں۔گلگت بلتستان میں موسم صاف ہوجانے کے باوجود اب تک کئی بالائی علاقوں میں راستوں سے برف ہٹانے کا کام شروع نہیں ہوسکا، ہنزہ نگر، دیامر، استور اور غذر میں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ مری، آزاد کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے پہاڑوں پر اب تک برف جمی ہے جہاں سے آنے والی ٹھنڈی ہواﺅں کی وجہ سے فضا میں خنکی برقرار ہے۔ شمالی بلوچستان میں خشک سردی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استورمیں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مزید :

ماحولیات -