گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی گئی ، دوسیکیورٹی اہلکار جھلس گئے ، دو لاپتہ
ڈیرہ مراد جمالی ( مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھمماکہ خیز مواد سے اڑا دی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکارجھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو لاپتہ ہوگئے ۔ یہ پائپ لائن شکار پور سے کوئٹہ جارہی تھی ۔