پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے بلوچ کلر ڈے

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے بلوچ ...

 لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی بلوچ طلبہ نے گزشتہ روز بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ادارہ تعلیم و تحقیق کے باہر’ بلوچ کلچرل ڈے‘ منایا ۔ اس موقع پر بلوچ طلبہ کیساتھ دوسرے طلبہ بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے جنہوں نے ثقافتی سٹالز لگائے اور روایتی نغموں پر رقص کیاوائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے بھی سٹالز کا دورہ کیا اور بلوچ طلبہ سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہدکامران نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صوبہ بلوچستان کو بے پناہ معدنی وسائل سے نواز رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم ان وسائل سے فائدہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ صوبہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم میں خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔پنجاب یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ بلوچ طلبہ کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں بلوچ طلبہ کیلئے تقریباً ہر پروگرام میں ایک ایک سیٹ مختص ہے اسکے علاوہ ہاسٹلز میں رہائشی سہولیات کیساتھ 3ہزار روپے بطور وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بلوچ کلچر ڈے پر منعقدہ تقریب کے لئے پنجاب یونیورسٹی بلوچ طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...