کرم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار
وزیرستان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکورٹی فورسز نے کرم کے علاقے نریاب میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرستان کے شہر کرم کے علاقے نریاب میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز کے مطابق ان گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم دہشت گرد لال شیر کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد لال شیر فورسز کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش ، نابینا افراد دھرنا دیے بیٹھے رہے

