اپنی فضائی ٹکٹ اکانومی سے بزنس یا فرسٹ کلاس میں اپ گریڈ کرنے کا سستا ترین طریقہ

اپنی فضائی ٹکٹ اکانومی سے بزنس یا فرسٹ کلاس میں اپ گریڈ کرنے کا سستا ترین ...
اپنی فضائی ٹکٹ اکانومی سے بزنس یا فرسٹ کلاس میں اپ گریڈ کرنے کا سستا ترین طریقہ

  

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر سفر کے دوران اچھی کلاس مل جائے تو سفر مامزہ ہی دوبالا ہوجاتا ہے لیکن آج کل ایئر لاینز بھی بہت چالاک ہوچکی ہیں اور اپنے ’مخلص‘کسٹمرز کو بھی اکانومی سے بزنس یا فرسٹ کلاس میں اپگریڈ نہیں کرتیں۔

اب کچھ ایئر لائنز ایسی ہیں جو مسافروں کو اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں اپ گریڈ کرنے کی سہولت ایک ’آکشن‘ یعنی بولی لگانے کی صورت میں دیتی ہیں۔ا ن ایئر لائنز میں Qantas, Lufthansa, Cathay Pacific, Air New Zealand, Virgin Atlanticاور Etihadشامل ہیں جو مسافروں کو ایک شفاف طریقے سے اپنی اکانومی کلاس کی ٹکٹ کو اپ گریڈ کرنے کی سہولت دے رہی ہیں۔نیویارک کی ایک کمپنی Plusgradeنے ایک ایسا سسٹم متعارف کروایا ہے جس سے اس وقت 31ایئر لائنزاستفادہ حاصل کررہی ہیں اور اوپر بیان کی گئی ایئر لائنز بھی اس سسٹم سے فائدہ اٹھا کر اپنے صارفین کو خوش کررہی ہیں۔اس کمپنی کے کے سسٹم میں یہ تمام ایئرلائنز موجود ہیں اور یہاں سے کی گئی اپ گریڈ کو تمام ایئر لائنز مانتی ہیں۔اس نظام کے تحت آپ کو اکانومی کی ٹکٹ خریدنی ہے اور ساتھ ہی آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں صارف کو پریمیم سیٹ کی نیلامی کے متعلق تفصیلات اور اس کی قیمت کے بارے میں بتایا جائے گا۔جب آپ بولی لگائیں گے تو آپ کو یہ بتایاجائے گا کہ آپ کی بولی کس قدر اچھی یا بری ہے۔عموماًنیلامی فلائیٹ سے72گھنٹے پہلے کی جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بزنس کلاس میں گنجائش موجود ہوتوقوی امکان ہے کہ آپ کو سستی اور اچھی نشست مل جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -