اگر آپ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق ہے تو یہ انتہائی پرکشش نوکری آپ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں

اگر آپ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق ہے تو یہ انتہائی پرکشش نوکری آپ باآسانی ...
اگر آپ کو ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق ہے تو یہ انتہائی پرکشش نوکری آپ باآسانی حاصل کرسکتے ہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو اب آپ کا یہ شوق آپ کو ایک پرکشش نوکری بھی دلا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو صرف اس گیم کے ایک بڑے کھلاڑی کو شکست دینی ہو گی۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں ایک گیمز فیسٹیول ”انسومنیا“ (Insomnia)ہونے جا رہا ہے جس کے سربراہ کریگ فلیچر (Craig Fletcher) ہیں۔ انہوں نے گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کو جیت کے عوض نوکری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کریگ فلیچر بھی اپنے اس فیسٹیول میں گیمز کھیلیں گے اور جو شخص انہیں ہرا دے گا وہ اسے نوکری فراہم کریں گے۔ کریگ ایک ٹیکنالوجی کمپنی ”ملٹی پلے“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں اور ہر سال مارچ میں برمنگھم میں ویڈیو گیمز کا یہ ایونٹ کرواتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”جیتنے والے افراد کو میں اپنی کمپنی میں ملازمت دوں گا۔“

مزید جانئے: 15 سالہ نوجوان مسلمان لڑکا جس نے اس عمر میں ہی اپنے گھر بیٹھ کر کمپیوٹر پر ایسا کاروبار شروع کیا کہ تھوڑے ہی عرصے میں لاکھوں روپے کمالئے، انتہائی سبق آموز داستان

رپورٹ کے مطابق انسومنیافیسٹیول ابتداءمیں گیمز کے شوقین دوستوں اور فیملی ممبرز کے لیے پارٹی کی حیثیت سے شروع کیا گیا تھا لیکن یہ اس قدر مقبول ہوا کہ اب ہر سال اس میں 37ہزار سے زائد لوگ شرکت کرتے ہیں۔اس میں فیفا(Fifa)، سٹار کرافٹ(Starcraft) اور مائن کرافٹ(Minecraft)جیسی بڑی بڑی گیمز شامل کی جاتی ہے۔“ کریگ کی کمپنی چونکہ روز بروز ترقی کر رہی ہے اس لیے اسے آئے روز نئے ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے اس نے اس فیسٹیول کے ذریعے ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کریگ کا کہنا تھا کہ ”جب نوکری کے امیدوار فیسٹیول میں گیمز کھیلیں گے تو اس سے ویڈیو گیمز کے لیے ان کے شوق اور جذبے کا اندازہ ہو گا اور ہم کمپنی کے لیے بہتر لوگ بھرتی کر سکیں گے۔“واضح رہے کہ یہ فیسٹیول 25سے 28مارچ تک دی این ای سی، برمنگھم میں ہو گا۔اس میں شرکت کے لیے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور خواہشمند افراد فیسٹیول کی ویب سائٹ Insomniagamingfestival.comسے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئےیہاں کلک کریں۔ ‎

مزید :

ڈیلی بائیٹس -