سفید کپڑوں میں ملبوس رات کو سڑکوں پر پھرنے والی ’چیز‘ نے پورے گاﺅں کو خوف میں مبتلا کر دیا

سفید کپڑوں میں ملبوس رات کو سڑکوں پر پھرنے والی ’چیز‘ نے پورے گاﺅں کو خوف ...
سفید کپڑوں میں ملبوس رات کو سڑکوں پر پھرنے والی ’چیز‘ نے پورے گاﺅں کو خوف میں مبتلا کر دیا

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) سفید کپڑوں میں ملبوس یہ پر اسرار خاتون ذہنی خلفشار کا شکار ہے یا اس پر آسیب کا سایہ ہے، جس نے میکسیکو کے ایک گاﺅں میں رات کے وقت گلیوں میں نمودار ہو کر شہریوں کو شدید خوفزدہ کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون میکسیکو کے ضلع کولینس (Colinas) کے ایک گاﺅں میں رات کے وقت سڑکوں پر پھر رہی ہوتی ہے اور شہریوں کو خوفزدہ کرتی ہے۔ اس نے بھوتوں کے جیسا سفید رنگ کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔گزشتہ دنوں ایک کار سوارشخص کا اس سے سامنا ہوا۔ یہ خاتون سڑک کے درمیان میں چل رہی تھی اور اس کی گاڑی کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی جس پر اسے گاڑی روکنی پڑی۔ اس پر وہ ڈرائیور کی کھڑکی کے پاس آئی اور خوفناک آوازیں نکالنے لگی۔

مزید جانئے: پرانی عمارتوں میں لوگوں کو بھوت کیوں نظر آتے ہیں؟سائنس دانوں نے پول کھول دیا

ڈرائیور نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے جسے لوگ بڑی تعداد میں دیکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کارسوار کو خوفزدہ کرنے کے بعد سڑک کے ایک طرف چلی جاتی ہے اور وہاں اس کے گرد لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔ خاتون وہاں ایک درخت کو بوسے دینے لگتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم ویڈیو میں مقامی افراد اسے صوفیہ(Sofia) کے نام سے پکار رہے تھے۔ انٹرنیٹ پر بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس خاتون پر آسیب کا سایہ ہے جبکہ بعض اسے ذہنی مریض قرار دے رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق علاقے کے مقامی حکام اس ویڈیو کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

woman terrifies Mexican villagers by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -