بھارت، بچی سے زیادتی پر پادری کو 40 سال قید

بھارت، بچی سے زیادتی پر پادری کو 40 سال قید
بھارت، بچی سے زیادتی پر پادری کو 40 سال قید

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک عدالت نے 13 سالہ طالبہ سے چرچ کے سکول میں زیادتی کرنیوالے پادری کو 40 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ پیچی سالولیشن آرمی چرچ سے تعلق رکھنے والے پادری سنیل جیمز نے 2014ءمیں چھٹیوں کے دوران لڑکی کو بہانے سے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری طرف امریکی ریاست پنسلوانیا کے اٹارنی جنرل کیتھلین کین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ 1960ءسے 2011ءکے دوران اپنی تعیناتی کے دور میں مرکزی چرچ ریاست بھر سے پادریوں کیخلاف بچوں بچیوں سے زیادتی کی ہزاروں شکایات پر پردہ ڈالتا رہا۔ بشپ جیمز ہوگن اور بشپ جوزف اڈامک نے ان درست شکیات پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

مزید :

بین الاقوامی -