پٹرول، ڈیزل پر مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ

پٹرول، ڈیزل پر مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ
پٹرول، ڈیزل پر مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔چیئرمین آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان اور سینئر وائس چیئرمین ملک خدا بخش کی سربراہی میں وفد نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ موجودہ مارجن پر کاروبار کرنا مشکل ہے، وزارت پٹرولیم پائیڈ کی رپورٹ کی روشنی میں پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر پٹرولیم نے مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سمری ای سی سی کو ارسال کر دی گئی ہے، ملاقات میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مارجن 1روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -