سشانک منوہر پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے: احسان مانی

سشانک منوہر پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کو ...
سشانک منوہر پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے: احسان مانی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی نے کہا ہے کہ سشانک منوہر کی بات پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا بھارت کے حالات کھیل کیلئے غیر مناسب ہیں اس لیے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آئی سی سی سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے پاکستان کو دھرم شالا میں میچ نہیں کھیلنا چاہیے قومی ٹیم کو کچھ ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو بھارت جانے کے معاملے پر دوبارہ رائے لینی چاہیے آئی سی سی پاکستان پر جرمانہ نہیں کرسکتا کیونکہ آسٹریلیا نے بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انڈر 19 ورلڈ کپ نہیں کھیلا،پاک بھارت میچ یو اے ای یا بنگلہ دیش میں ہونا چاہیے۔

مزید :

ورلڈ T20 -